پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کیلئے الیکشن کمیشن کا اجلاس طلب

07-07-2023

(لاہور نیوز) اسلام آباد اور پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے لیے الیکشن کمیشن کا اجلاس طلب کر لیا گیا۔

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے کمیشن کا اہم جلاس پیر کو طلب کر لیا، اجلاس میں الیکشن کمشنر پنجاب، لاء ونگ اور لوکل گورنمنٹ ونگ کے حکام شریک ہوں گے۔ اجلاس میں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور صوبہ پنجاب میں لوکل گورنمنٹ انتخابات کے انعقاد کا معاملہ زیر غور آئے گا۔