ایل ڈی اے کا غیر قانونی تعمیرات کیخلاف کریک ڈاؤن

07-07-2023

(لاہور نیوز) ایل ڈی اے کا غیر قانونی تعمیرات کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ گلبرگ میں 2 پلاٹس پر قائم غیر قانونی تعمیرات مسمار اور 3 سیل کر دیئے گئے۔

آپریشن کی نگرانی ڈائریکٹر ٹاؤن پلاننگ تھری سدرہ تبسم نے کی۔ پلاٹ نمبر 163 پی پر قائم غیر قانونی تعمیرات کو مسمار کر دیا گیا ۔ ظفر علی روڈ اور گلبرگ میں بلاک کے پر بنائی گئی غیر قانونی تعمیرات بھی مسمار کر دی۔ گلبرگ ظفر علی روڈ پر واقع 3 پلاٹس کو سربمہر کیا گیا۔ مین بلیوارڈ گلبرگ میں واقع کیفے، نجی بینک اور معروف کافی شاپس بھی بند کر دی گئیں۔ اس کے علاوہ فیروز پور روڈ پر قائم پرائیویٹ بس اڈے میں غیر منظور شدہ تعمیرات ختم کر دی گئیں۔ پولیس کی نفری اور ہیوی مشینری نے آپریشن میں حصہ لیا۔