نکاسی آب کے ناقص انتظامات کے باعث لاہور میں ڈینگی کے خطرات منڈلانے لگے

07-07-2023

(لاہور نیوز) مون سون بارشیں اور نکاسی آب کے ناقص انتظامات کے باعث لاہور میں ڈینگی کے خطرات منڈلانے لگے۔

شہر میں ڈینگی کیسز اور لاروا میں اضافہ ہونے کا امکان ہے۔ شہر کے 10 ٹاؤنز میں 20 ہزار سے زائد ڈینگی ہاٹ سپاٹ موجود ہیں۔ بارشوں میں اضافہ کے تناسب سے ڈینگی ٹیموں کی جانب سے سرویلنس نہ ہو سکی۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر زاہد منیر کا کہنا ہے کہ شہر میں موجود ڈینگی ہاٹ سپاٹ کو مکمل فوکس کیا جا رہا ہے۔ جس جگہ سے ڈینگی لاروا برآمد ہو رہا وہاں ڈینگی سپرے بھی کیا جا رہا ہے۔ گزشتہ 4 روز میں شہر میں ڈینگی کے 2 مریض رپورٹ ہو چکے ہیں۔ 1463 افراد کے خلاف مقدمے درج کرائے کرائے گئے۔  60 افراد کو ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے پر گرفتار بھی کروایا گیا۔