ایل ڈی اے ون ونڈو پر اراضی کی منتقلی اور تصدیق کا عمل تعطل کا شکار

07-07-2023

(لاہور نیوز) ایل ڈی اے ون ونڈو پر اراضی کی منتقلی اور تصدیق کا عمل تعطل کا شکار ہے۔ ایک ہزار 388 درخواستوں پر عملدرآمد نہ ہو سکا۔

ایل ڈی اے میں آنے والے سائلین خوار ہونے لگے۔ ایل ڈی اے اور ضلعی انتظامیہ میں زیر التوا درخواستیں ایک سال سے حل ہونے کی منتظر ہیں۔ ایل ڈی اے ون ونڈو پر اراضی کی منتقلی اور تصدیق کا عمل تعطل کا شکار ہے۔  750   کنال اراضی کی تصدیق کا عمل ڈپٹی کمشنر آفس میں زیر التوا ہے۔ ایل ڈی اے ون ونڈو میں 1388 درخواستوں پر عملدرآمد نہ ہو سکا۔ ڈی سی آفس بھیجی جانے والی 645 درخواستیں سرخ فیتے کی نذر ہو گئیں۔ ایک سال گزر گیا لیکن ایل ڈی اے میں کئی درخواستوں پر عملدرآمد رکا ہوا ہے۔ فرد ملکیت، خسرہ چھانٹ، مختار عام، مختار خاص کی تصدیق نہ ہوئی۔ نقشہ منظوری ، این او سی کے اجراء اور اراضی انتقال کا عمل بھی تعطل کا شکار ہے۔ سائلین ایل ڈی اے ون ونڈو سیل کے چکر لگانے پر مجبور ہیں۔ ایل ڈی اے اور ضلعی حکومت کا زیر التوا درخواستیں نمٹانے کا فیصلہ سامنے آیا۔ ایل ڈی اے انتظامیہ کا کہنا ہے کہ زیر التوا درخواستوں سے متعلق تفصیلات ڈی سی آفس کے علم میں لائے ہیں۔ درخواستیں جلد نمٹانے کیلئے لائحہ عمل بنا رہے ہیں۔