’ہیری کو شادی بہت مبارک‘ ولیمے میں شرکت سے محروم کھلاڑیوں کا ویڈیو پیغام

07-07-2023

(ویب ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلرحارث رؤف کے سر پرگزشتہ روز سہرا سج گیا، تربیتی کیمپ کے باعث شرکت سے محروم ساتھیوں نے ویڈیو پیغام میں کرکٹر کو پرجوش انداز میں مبارکباد کا پیغام بھیجا ہے۔

شاہین شاہ آفریدی، بابراعظم ، محمد رضوان ، نسیم شاہ سمیت تمام کھلاڑی اس ویڈیو پیغام میں دیکھے جاسکتے ہیں۔ ویڈیو ریکارڈ کرنے والے شاہین شاہ آفریدی نے حارث کو ان کے نک نیم ’ہیری‘ سے پکارتے ہوئے کہا کہ ہم سب کی طرف سے آپ کو شادی بہت مبارک ہو، اس کے ساتھ ہی تمام کھلاڑی ہم آواز ہو کرحارث کو شادی کی مبارکباد دے رہے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق خراب موسم کے پیش نظر کھلاڑیوں کو اسلام آباد جا کرحارث رؤف کی تقریب ولیمہ میں شرکت کرنے سے منع کیا گیا ہے کیونکہ اس صورت میں واپسی کی فلائٹ ملنے میں مشکلات درپیش آسکتی ہیں۔ واضح رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ آج ختم ہو جائے گا اور کھلاڑی براستہ دبئی کل رات کولمبو روانہ ہوں گے۔