ناظرین پاکستان کا پہلا نیٹ فلکس پروجیکٹ کب دیکھ سکیں گے؟ بڑی خبر آگئی

07-07-2023

(ویب ڈیسک) پاکستانی ڈراموں کے شائقین کے لیے اچھی خبر سامنے آگئی، آن لائن سٹریمنگ ویب سائٹ نیٹ فلکس کے صارفین جلد او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر پاکستانی مواد دیکھ سکیں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان کا پہلا نیٹ فلکس پروجیکٹ جلد شروع ہونے والا ہے جس کی کاسٹ میں اداکار فواد خان، اداکارہ ماہرہ خان، اداکار حمزہ علی عباسی اور اداکارہ ہانیہ عامر سمیت دیگر فنکار شامل ہوں گے۔ پہلی پاکستانی نیٹ فلکس سیریز معروف ہدایت کار مومنہ درید کی ہدایت کاری میں تیار کی جائے گی جس کی کہانی ناول نگار فرحت اشتیاق کے ناول ’جو بچے ہیں سنگ سمیٹ لو‘ پر مبنی ہوگی تاہم اس سیریز کا نام ابھی سامنے نہیں آیا ہے۔