آئی جی پنجاب کی شہریوں سے ہیلمٹ اور ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کی اپیل

07-07-2023

(لاہور نیوز) آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے حادثات سے بچاؤ کے لئے شہریوں سے ڈرائیونگ لائسنس بنوانے، ہیلمٹ اور دیگر ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کی اپیل کر دی۔

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے شہریوں کے نام اپنے پیغام میں کہا ہے کہ قانون شکنی  اور لاپروائی کی وجہ سے روزانہ  ایک  درجن سے زائد افراد حادثات کا شکار ہو کر موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں، ہیلمٹ پہننے کے قانون کی پاسداری  حادثات سے بچاؤ کا اولین اصول ہے۔ انہوں نے کہا پنجاب پولیس نے لاہور سمیت  صوبہ بھر میں ہیلمٹ کے  استعمال کے قانون پر سختی سے عمل درآمد کا آغاز کر دیا ہے، لائسنس بنوا کر گاڑی چلانا ہر شہری کا فرض ہے، لائسنسنگ سے حاصل ہونے والی آمدن سے حکومت ٹریفک انجینئرنگ اور سڑکوں کی حالت بہتر بنا رہی ہے۔