شعبہ سٹیل میں پانچ سال کے دوران 150 ارب روپے کی ٹیکس چوری

07-07-2023

(ویب ڈیسک) دہرے ٹیکس نظام کے باعث ٹیکس چوری کی مد میں قومی خزانے کو سالانہ 30 ارب روپے سے زائد کا نقصان ہو رہا ہے۔

سٹیل کے شعبے میں ٹیکس چوری سے پانچ سال میں 150 ارب روپے سے زائد کا نقصان ہوا ۔ پاکستان ایسوسی ایشن آف لارج سٹیل پروڈیوسرزکے مطابق ملک میں ایک حصے کے ساتھ ٹیکس رعایت اور ٹیکس استثنیٰ کے خصوصی سلوک سے ٹیکس کا بوجھ  دیگر صنعتوں اور ریگولیٹڈ سیکٹر پر پڑرہا ہے، سابق قبائلی علاقوں میں قائم صنعتوں کو ٹیکس استثنیٰ اوررعایت میں ایک  بار پھر توسیع کر دی گئی ہے جو ملک کے دیگر صنعتی شعبوں کے ساتھ  نا انصافی کے مترادف ہے۔ سابق فاٹا اور پاٹا میں سٹیل اور سریے کی ملک کی مجموعی کھپت کا  دو فیصد ہے جبکہ ان علاقوں میں قائم صنعت کی پیداوار مجموعی ملکی پیداوار کا 25 فیصد ہے ، ان علاقوں میں تیار ہونے والا92 فیصد سٹیل دیگر مختلف علاقوں میں سمگل ہورہا ہے۔