پاکستان ریلوے 20 ارب روپے کا مقروض ہو گیا

07-07-2023

(ویب ڈیسک) پاکستان ریلوے 20 ارب کا مقروض ہو گیا ، اقتصادی رابطہ کمیٹی نے پاکستان ریلوے کو 10 ارب روپے دینے سے انکار کر دیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان ریلوے پر پنشن اور دیگر اخراجات کی مد میں 20 ارب روپے کے قرضوں کا بوجھ ہے۔ اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کے اجلاس میں محکمہ ریلوے کو درپیش مشکلات کا ذکر کیا گیا اور 10 ارب روپے کا مطالبہ کیا گیا۔ اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی سربراہی میں ہوا، جس میں 10 ارب روپے جاری کرنے سے انکار کرتے ہوئے صرف اڑھائی ارب روپے جاری کرنے کی منظوری دی گئی۔