آئی سی سی اجلاس، پی سی بی حکام آج ساؤتھ افریقہ روانہ ہونگے

07-07-2023

(ویب ڈیسک) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) اجلاس میں شرکت کیلئے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) حکام آج جنوبی افریقہ روانہ ہوں گے۔

پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ ذکاء اشرف، سلمان نصیر اور فیصل حسنین 9جولائی سے 16جولائی تک ڈربن میں ہونے والی میٹنگز میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی آئی سی سی میٹنگز میں قومی ٹیم کی ورلڈکپ میں شرکت کے حوالے سے سیکیورٹی انتظامات، ویزوں کے اجرا، پاکستانی میڈیا اور شائقین کیلیے ویزا پالیسی اورمیچز ٹکٹس کی دستیابی پر بات کرے گا۔ آئی سی سی اور بھارتی بورڈ حکام ان معاملات پر اپنا موقف پیش کریں گے۔ یاد رہے پی سی بی نے ورلڈکپ میں شرکت کو حکومتی اجازت سے مشروط رکھا ہے۔