آذربائیجان کے کوہ پیماہ نے پاکستان کے آصف بھٹی کی جان بچا لی

07-07-2023

(ویب ڈیسک) پاکستانی کوہ پیما آصف بھٹی برف باری کی وجہ سے کیمپ فور کے ارد گرد پھنسے رہنے کے تین دن بعد بحفاظت نانگا پربت بیس کیمپ پہنچ گئے۔

قراقرم کلب نے اس خبر کو اپنے آفیشل اکاؤنٹ پرٹویٹ کیا اور پاکستانی کوہ پیما کو بچانے پر آذربائیجان کے کوہ پیما اسرافیل اشورلی کی تعریف کی۔ آذربائیجان کے کوہ پیما اسرافیل نے آصف بھٹی کو بچانے کے لیے کوشش کی اور پاکستانی پروفیسر کو واپس بیس کیمپ لے آئے۔ انہوں نے پاکستان کے ہائی ایلٹیٹیوڈ پورٹرز محمد یونس اور فضل علی کا بیس کیمپ تک پہنچنے میں مدد کرنے پر شکریہ ادا کیا۔ پاکستان کے معروف کوہ پیما شہروز کاشف نے بھی اسرافیل اشورلی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ان کے لیے اعلیٰ ترین سول ایوارڈ کا مطالبہ کیا۔