پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں بڑا اضافہ

07-06-2023

(لاہورنیوز) عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کمی کے باوجود پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 23 ڈالر کمی کے ساتھ 905 ڈالرز کی سطح پر آگئی جبکہ پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 1800 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت میں 1543 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔قیمتوں میں اضافے کے بعد مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 7 ہزار 800 روپے جبکہ دس گرام سونے کی قیمت ایک لاکھ 78 ہزار 155 روپے ہوگئی ہے۔