جہانگیر ترین کے بھائی عالمگیر ترین کی نماز جنازہ ادا

07-06-2023

(لاہور نیوز) استحکام پاکستان پارٹی کے سرپرست اعلیٰ جہانگیر خان ترین کے بھائی عالمگیر ترین کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔

نماز جنازہ ماڈل ٹاؤن A بلاک کی جامعہ مسجد میں ادا کی گئی جس میں جہانگیر ترین، عون چودھری، ہمایوں اختر خان سمیت سیاسی و سماجی رہنماؤں نے شرکت کی۔ علاوہ ازیں جہانگیر ترین سے اظہار تعزیت کے لیے سیاسی و سماجی شخصیات کی آمد کا سلسلہ جاری ہے، ماڈل ٹاؤن میں ان کے گھر کے باہر پولیس کی نفری بھی موجود ہے۔