محرم الحرام میں انتظامات کے حوالے سے آٹھ رکنی کمیٹی بنا دی گئی

07-06-2023

(لاہور نیوز) شہر میں پانچ بڑے جلوسوں اور سینکڑوں مجالس کے لیے محرم الحرام میں انتظامات کے حوالے سے آٹھ رکنی کمیٹی بنا دی گئی۔

ڈپٹی کمشنر لاہور رافعہ حیدر نے نو ٹیفکیشن جاری کر دیا۔ نو ٹیفکیشن کے مطابق لاہور کے پانچ اسسٹنٹ کمشنرز کو تحصیلوں کا کنوینئر مقرر کیا گیا ہے۔ کمیٹی روٹس کی کلیئرنس اور سہولیات دینے کی ذمہ دار ہو گی۔ روٹس پر پیچ ورک اور گٹر کے ڈھکن کا مکمل آڈٹ ہو گا۔ فوری مسنگ ہولز اور راستوں کے کھڈوں پر پیچ لگانے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔ نوٹیفکیشن کے مطابق کمیٹی مجالس اور روٹس پر جلوس کے وقت کا تعین کرنے کی ذمہ دار ہو گی۔ اسسٹنٹ کمشنرز روزانہ روٹس کا دورہ کر کے جائزہ رپورٹ ڈی سی آفس جمع کروانے کے پابند ہونگے۔