کلمہ چوک انڈر پاس میں بارشی پانی جمع ہونے پر پنجاب حکومت کا ایکشن

07-06-2023

(لاہور نیوز) کلمہ چوک انڈر پاس میں بارشی پانی جمع ہونے پر پنجاب حکومت نے ایکشن لے لیا۔ نگران وزیر اعلٰی پنجاب کے احکامات پر سی بی ڈی پنجاب سے ڈرینج کی ذمہ داری واپس لے لی گئی۔

سیکرٹری ہاؤسنگ نے کلمہ چوک انڈر پاس کی ڈرینج سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق کلمہ چوک انڈر پاس پر سی بی ڈی پنجاب کی ڈرینج سے متعلق ذمہ داری سرنڈر کر دی گئی۔ کلمہ چوک انڈر پاس میں بارشی پانی کے نکاس کی ذمہ داری واسا کو سونپ دی گئی۔ مون سون سیزن میں 15 ستمبر تک کلمہ چوک انڈر پاس سے نکاسی آب واسا کی ذمہ داری ہو گی۔ کلمہ چوک انڈر پاس سے ملحقہ علی زیب انڈر پاس بھی واسا کو تفویض کر دیا گیا۔ سی بی ڈی پنجاب کلمہ چوک انڈر پاس کی ڈرینج پر آنے والے تمام اخراجات واسا کو ادا کرے گا۔