سٹاک مارکیٹ میں تیزی، سرمایہ کاروں کو اربوں کا فائدہ
07-06-2023
(لاہور نیوز) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت رجحان، 100 انڈیکس کے پوائنٹس میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔
کاروباری ہفتے کے چوتھے روز حصص کی مارکیٹ میں دوران ٹریڈنگ 100انڈیکس 626پوائنٹس اضافے سے 44 ہزار 178 پر بند ہوا ہے۔پاکستانی حکومت اور آئی ایم ایف کے درمیان سٹاف لیول معاہدے پر اتفاق کے بعد سے پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان دیکھا جارہا ہے۔ یاد رہے کہ دو دن پہلے ایک ہی روز میں 100 انڈیکس میں 2400 پوائنٹس اضافے کا نیا ریکارڈ قائم ہوا تھا، انڈیکس تین سال بعد 43 ہزار 900 پر پہنچا تھا۔