پی ڈی ایم اے نے طوفانی بارشوں کے باعث پنجاب میں اموات کی تفصیلات جاری کر دیں

07-06-2023

(لاہور نیوز) پی ڈی ایم اے نے 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب میں بارشوں سے ہونے والی اموات کی تفصیلات جاری کر دیں۔

ترجمان پی ڈی ایم اے نے بتایا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب میں مجموعی طور پر 17 اموات رپورٹ ہوئیں، لاہور میں 4 اموات، گوجرانوالہ میں 6 اموات، چکوال، شیخوپورہ میں 3، 3 اموات، جھنگ اور فیصل آباد میں 1 ، 1 موت رپورٹ ہوئی، بارش کے باعث مختلف حادثات میں مجموعی طور پر 49 افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں سے 32 افراد شدید اور 17 افراد معمولی زخمی ہیں۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے عمران قریشی نے کہا ہے کہ صوبائی کنٹرول روم سے تمام ترصورتحال کی مانیٹرنگ جاری ہے، پنجاب کی انتظامیہ سے مکمل رابطے میں ہیں، ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے مشینری اور عملے کو ہائی الرٹ رکھا گیا ہے، شہری نقصانات کی اطلاع کیلئے پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1129 پر کال کریں۔