ایم ڈی واسا غفران احمد کے نشیبی علاقوں کے دورے

07-06-2023

(لاہور نیوز) بارش کے بعد نکاسی آب کے عمل کا جائزہ لینے کے لئے ایم ڈی واسا غفران احمد نے نشیبی علاقوں کے دورے کیئے۔

شہر میں موسلادھار بارش کا ایک اور سپیل آیا۔ سب سے زیادہ بارش نشتر ٹاؤن میں 73 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ جوہر ٹاؤن میں 64، لکشمی چوک 52 ، گلشن راوی میں 48 ملی میٹر بارش ہوئی۔ پانی والا تالاب میں 43، علامہ اقبال ٹاؤن 34، فرخ آباد میں 23 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان نے لکشمی چوک سمیت شہر کے دیگر علاقوں کے دورے کئے۔ ایم ڈی واسا غفران احمد نے نکاسی آب آپریشن بارے بریفنگ دی۔ چیف سیکرٹری پنجاب نے تمام نشیبی علاقوں اور مرکزی شاہراہوں کو فوری کلیئر کرنے کے احکامات دئیے۔ بارشوں کے دوران کلمہ چوک انڈر پاس کو ڈوبنے سے بچانے کے لئے بھی انتظامیہ متحرک ہے۔ سی بی ڈی اور واسا کی مشینری کلمہ چوک انڈر پاس پہنچا دی گئی۔ ایم ڈی واسا نے غوث الاعظم انڈر پاس، قرطبہ چوک، لکشمی چوک اور دیگر علاقوں کے دورے کئے۔ ایم ڈی واسا نے نکاسی آب آپریشن میں تیزی لانے کی ہدایات کیں۔ لاہور نیوز سے گفتگو میں ایم ڈی واسا غفران احمد نے کہا کہ کلمہ چوک انڈر پاس سے نکاسی آب کیلئے عارضی پمپس لگا دئیے ہیں۔ ایم ڈی واسا نے بارش کے دوران نشیبی علاقوں سے جلد از جلد نکاسی آب ممکن بنانے کی ہدایت کی۔