واسا نے لال پل کے قریب سے سیوریج کا پانی نہر میں پھینکنا شروع کر دیا

07-06-2023

(لاہور نیوز) واسا نے لال پل کے قریب سے سیوریج کا پانی نہر میں پھینکنا شروع کر دیا ۔ بھاری مقدار میں سیوریج کا پانی پھینکنے سے نہر بری طرح آلودہ ہونے لگی۔

ایک طرف جہاں شہریوں کو لاہور کینال کو آلودہ کرنے پر جرمانہ  کیا جاتا ہے تو وہیں خود واسا نے ہی نہر میں بھاری مقدار میں سیوریج کا پانی پھینکنا شروع کر دیا ہے۔ یہ صورت حال لال پل کے قریب دکھائی دے رہی ہے۔ سیوریج کا پانی پھینکے جانے کے باعث پوری نہر گندے پانی سے بھری پڑی ہے تو شہریوں کے لیے سانس لینا بھی محال ہو گیا ہے۔ حکام کے مطابق معاملے کی چھان بین کی ہدایت کر دی گئی ہے۔