عالمگیر ترین کی ہلاکت: انویسٹی گیشن ٹیموں نے تحقیقات شروع کر دیں

07-06-2023

(لاہور نیوز) جہانگیر ترین کے بھائی عالمگیر ترین کی ہلاکت کے بعد انویسٹی گیشن ٹیموں نے تحقیقات شروع کر دیں۔

پولیس ذرائع کے مطابق عالمگیر ترین نے گزشتہ رات مبینہ طور پر خودکشی کی، عالمگیر ترین کے سر میں ایک گولی لگی، پستول اور خط کو فرانزک کے لیے بھجوایا جا رہا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ اپارٹمنٹ اور اردگرد کے علاقوں کی سی سی ٹی وی فوٹیج اکٹھی کی جا رہی ہے، پوسٹمارٹم کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کر دی جائے گی۔