لوڈ شیڈنگ کا واویلا کرنیوالے اپنے گریبان میں جھانکیں، مریم اورنگزیب
07-06-2023
(ویب ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ آج کہتے ہیں بجلی کی لوڈشیڈنگ ہے، آج لوڈشیڈنگ ہے تو اپنے گریبان میں جھانکو۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ نواز شریف تو ملک کو ساڑھے 14 ہزار میگاواٹ بجلی بنا کر دے کر گیا تھا، چند لوگوں نے ملک کو تماشہ بنا دیا ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ آج 2 جھنڈے رکھ کر کہتے ہیں انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہو رہی ہے، خود سیاسی مخالفین کو جھوٹے کیسز میں سزائے موت کی چکیوں میں رکھا۔