جہانگیر ترین کے بھائی عالمگیر ترین کے واقعہ پر افسوس ہے: محسن نقوی

07-06-2023

(ویب ڈیسک) نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا ہے کہ عالمگیر ترین کا پوسٹ مارٹم کررہے ہیں، پوسٹ مارٹم کے بعد صورتحال مزید کلیئر ہوگی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے عالمگیر ترین کی خودکشی کی خبر سے متعلق اظہار افسوس کیا۔ انہوں نے کہا کہ جہانگیر ترین کے بھائی کے واقعہ کا افسوس ہے۔ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ مجھے ان کی فوتگی کی اطلاع راستے میں ملی۔ اس حوالے سے پولیس نے تحقیقات شروع کردی ہیں۔ خیال رہے کہ استحکام پاکستان پارٹی کے سربراہ جہانگیر ترین کے بھائی عالمگیر ترین کے حوالے سے افسوسناک خبر سامنے آئی۔ پولیس ذرائع کے مطابق عالمگیر ترین نے اپنے سر میں پستول سے گولی مار کر خودکشی کی۔