دوڑ کا مقابلہ ، محمد رضوان نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا

07-06-2023

(ویب ڈیسک) قومی کھلاڑیوں میں دوڑ کے مقابلے میں محمد رضوان نے سب ساتھی کھلاڑیوں کو پیچھے چھوڑ دیا۔

کوچنگ کیمپ میں قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کی فٹنس بہتر بنانے کے چیلنج کے پیش نظر دوڑ کا مقابلہ ہوا۔ اس مقابلے میں بابراعظم، محمد رضوان، شاہین آفریدی، شان مسعود، محمد نواز اور سرفراز احمد شریک ہوئے۔ دوڑ میں محمد رضوان نے سبقت حاصل کی انہوں نے سب سے تیز 9.55 سیکنڈ میں راؤنڈ مکمل کیا اور پہلے نمبر پر رہے،دوڑ کے اس مقابلے میں شان مسعود کا دوسرا نمبر رہا۔ یاد رہے کہ دورہ سری لنکا کے سلسلے میں قومی ٹیم کا تربیتی کیمپ کراچی میں جاری ہے، اس موقع پر کھلاڑیوں نے ریڈ بال کرکٹ میں رنز بنانے کی رفتار بڑھانے کے لئے مختلف شاٹس کی پریکٹس کی۔ پاکستان سری لنکا کے خلاف دو ٹیسٹ میچ کھیلے گا، کراچی میں جاری کیمپ میں کرکٹرز نے طویل سیشنز میں پریکٹس کی۔