چونگی امرسدھو، بارش کے باعث گھر کی چھت گرنے سے 4 افراد جاں بحق

07-06-2023

(لاہور نیوز) چونگی امرسدھو میں موسلادھار بارش کے باعث مکان کی چھت گر گئی، ملبے تلے دب کر چار افراد جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہو گیا۔

ریسکیو کے مطابق چھت ٹی آر گارڈرز اور مٹی کی چھت بوسیدہ ہونے کی وجہ سے گری جس کے ملبے تلے دب کر چار افراد جان کی بازی ہار گئے، جاں بحق ہونے والوں میں 40 سالہ جاوید اقبال، 4 سالہ ایمن، 6 سالہ زارا اور آٹھ سالہ اذان جاوید شامل ہیں۔ ریسکیو اہلکاروں نے زخمی ہونے والی 10 سالہ بچی کائنات کو جنرل ہسپتال منتقل کردیا جہاں اس کا علاج معالجہ جاری ہے جبکہ نعشوں کو پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔