نیشنل مینجمنٹ کورس کے زیر تربیت افسران کا پلرا ہیڈ آفس کا دورہ

07-06-2023

(لاہور نیوز) نیشنل مینجمنٹ کورس کے زیر تربیت افسران نے پنجاب لینڈ ریکارڈ ز اتھارٹی کے ہیڈ آفس کا معلوماتی دورہ کیا۔ دورے کا مقصد پنجاب کے کمپیوٹرائزڈ لینڈ ریکارڈ سسٹم کے حوالے سے معلومات حاصل کرنا تھا۔

ڈائریکٹر آپر یشنز مس انجم زہرا، ڈائریکٹر انفارمیشن ٹیکنالوجی محمد شفیق نے پنجاب لینڈ ریکارڈز اتھارٹی کی جانب سے فراہم کی جانے والی خدمات کے حوالے سے بریفنگ دی۔ وفد کو پلرا کے 151اراضی ریکارڈ سنٹرز، 59 قانونگی اراضی ریکارڈ سنٹرز، 20موبائل اراضی ریکارڈ سنٹرز اور دیگر سروس ڈلیوری مراکز سے دی جانے والی اراضی ریکارڈ خدمات آن لائن فرد کا اجراء، انتقال اراضی، اپوائنٹمنٹ کا طریقہ کار، موبائل ایپ اور یونیورسل رسائی کی بدولت پنجاب کے کسی بھی اراضی سنٹر سے کسی دوسری تحصیل و ضلع کی اراضی ریکارڈ کی خدمات سے آگاہ کیا گیا۔ وفد کو پلر ا کی جانب سے رجسٹری بذریعہ ای رجسٹریشن کے ذریعے رجسٹری کے طریقہ کار کو مزید آسان اور سہل بنانے کے حوالے سے بھی آگاہ کیا گیا۔  ڈائریکٹر جنرل پنجاب لینڈ ریکارڈز اتھارٹی سائرہ عمرنے وفد کے سربراہ کو شیلڈ پیش کی، وفد کی جانب سے پنجاب لینڈ ریکارڈز اتھارٹی کی طرف سے کیے جانے والے تمام اقدامات کو سراہا گیا۔