عون چودھری کا پی ٹی آئی پرپابندی کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع

07-06-2023

(لاہور نیوز) وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر اور استحکام پاکستان پارٹی کے ایڈیشنل سیکرٹری جنرل عون چودھری نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پرپابندی کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی۔

چیئرمین پی ٹی آئی کے سابق پرسنل سیکرٹری عون چودھری نے تحریک انصاف پر پابندی کے لیے ذاتی حیثیت میں پٹیشن دائر کی ہے۔ درخواست میں پی ٹی آئی پرریاست اور ملکی اداروں کیخلاف سرگرمیوں کا الزام عائد کیا گیا ہے، درخواست میں پی ٹی آئی کی خلاف قانون سرگرمیوں کو پابندی کیلئے جواز بنایا گیا،درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ پی ٹی آئی قیادت کی جانب سے قومی اداروں اور شہدا کی یادگاروں پر حملوں کے باعث پابندی عائد کی جائے ۔ ذرائع کے مطابق استحکام پاکستان پارٹی کا کہناہے کہ پی ٹی آئی پر پابندی کیلئے الیکشن کمیشن بھی جائیں گے ۔