سابق چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ دوبارہ کمینٹیٹر بن گئے

07-06-2023

(ویب ڈیسک) سابق چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے دوبارہ کمینٹری کو جوائن کر لیا۔

رمیز راجہ پاکستان اور سری لنکا کی ٹیسٹ سیریز میں کمینٹری کریں گے، چیئرمین کا عہدہ سنبھالنے کے بعد رمیز راجہ نے کمینٹری چھوڑ دی تھی۔ دوسری جانب ذکاء اشرف نے قذافی سٹیڈیم میں چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کاچارج سنبھال لیا ہے۔ حکومت نے نئی مینجمنٹ کمیٹی 4 ماہ کے لئے تشکیل دی ہے۔ قائم مقام چیئرمین پی سی بی اور چیف الیکشن کمشنرشہزاد رانا کو ہٹا دیا گیا۔ محمود اقبال خاکوانی کو نیا چیف الیکشن کمشنرمقررکردیا گیا،کمیٹی ارکان میں ظہیرعباس، کلیم اللہ خان، اشفاق اختر، محمد مصدق اسلام شامل ہیں۔ اس کے علاوہ عظمت پرویز، خرم خان سومرو، خواجہ ندیم، مصطفیٰ رمدے اور ذوالفقارملک بھی کمیٹی میں شامل ہیں۔