ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی اور جیل خانہ جات میں قیدیوں کو ٹیکنیکل کورس کرانیکا معاہدہ

07-06-2023

(لاہور نیوز) ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی اور محکمہ جیل خانہ جات کے درمیان 10مزید جیلوں میں قیدیوں کو ٹیکنیکل کورسز کرانے کا معاہدہ طے پا گیا۔

نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی کی موجودگی میں چیف آپریٹنگ آفیسر ٹیوٹا احمد خاور شہزاد اور آئی جی جیل خانہ جات فاروق نذیرنے معاہدے پر دستخط کیے، معاہدے کے تحت پنجاب کی مزید 10 جیلوں میں قیدیوں کو 16 ٹیوٹا کورسز کرائے جائیں گے، 3 سے 6 ماہ کے کورسز کے اختتام پر قیدیوں کو سرٹیفکیٹ دیا جائے گا اور سزا میں رعایت مل سکے گی۔ معاہدے کے مطابق لاہور، قصور، شیخوپورہ، پاکپتن، اوکاڑہ، جھنگ، سرگودھا، وہاڑی، ٹوبہ ٹیک سنگھ اورلیہ کی جیلوں میں ٹیوٹا کورسز شروع ہوں گے، قیدی الیکٹریشن، ویلڈر، پلمبر، موٹر سائیکل میکینک، فیشن ڈیزائننگ، کمپیوٹراپلیکشن سمیت دیگر کورسزکرسکیں گے، ہر ٹیوٹا کورس میں 25 قیدی حصہ لے سکیں گے۔