یوٹیلیٹی سٹورز پر کوکنگ آئل کی قیمتوں میں بڑی کمی

07-06-2023

(ویب ڈیسک) یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن نے ملک بھر کے تمام یوٹیلیٹی سٹورز پر معروف برانڈ کے کوکنگ آئل کی قیمتوں میں بڑی کمی کردی ہے۔

ترجمان یوٹیلیٹی سٹورز نے تصدیق کی ہے کہ معروف برانڈزکے کوکنگ آئل کی قیمت میں 85 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے جو 580 روپے فی لیٹر کی بجائے 495 روپے میں دستیاب ہوگا۔ ترجمان کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔