پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے نئےچیئرمین ذکاء اشرف نے چارج سنبھال لیا

07-06-2023

(لاہور نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) مینجمنٹ کمیٹی کے نئے چیئرمین ذکاء اشرف نے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔

نومنتخب چیئرمین ذکاء اشرف نے پی سی بی ہیڈکوارٹر کا دورہ کیا، کرکٹ بورڈ کے اعلیٰ عہدیداروں نے ذکاء اشرف کا استقبال کیا، نو منتخب چیئرمین ملازمین کے ساتھ گھل مل گئے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ذکاء اشرف کی زیر صدارت آج پی سی بی کی نئی مینجمنٹ کمیٹی کا اجلاس نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ہو گا، اجلاس میں کرکٹ بورڈ کی آئندہ کی حکمت عملی طے کی جائے گی۔