بشریٰ انصاری کو بچپن میں اہلخانہ کس نام سے بلاتے تھے؟سینئر اداکارہ نے حقیقت بتا دی

07-05-2023

(ویب ڈیسک)پاکستان کی سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے کہا ہے کہ بچپن میں گھر والے انہیں ' کلو ' کہہ کر بلاتے تھے۔

اپنے ایک بیان میں بشریٰ انصاری کا کہناتھا کہ میری بہنیں پریوں کی طرح لگتی تھیں، لاہور میں لبرٹی مارکیٹ جاتیں تو ان کے رشتوں کی لائنیں لگ جاتی تھیں، مجھے بچپن میں گھر والے ’کلو‘ کہتے تھے، کیوں کہ میں بہن بھائیوں میں سانولی تھی، جب کہ میری والدہ بالکل انگریز لگتی تھیں۔   انہوں نے کہا1981 میں ایک سال کی بیٹی کو گود میں لے کر کراچی آئی تھی، ایم کیو ایم والے مجھے مہاجر سمجھتے رہے ،ہدایت کار محمود 8 برسوں سے میرے پیچھے پڑا ہوا تھا، میں نے اسے کہا بھائی!! جیسے بیرون ممالک میں شو ہوتے ہیں، اس طرح کا میں نہیں کرسکتی۔ شوبز انڈسٹری میں دوستی  پر بات کرتے ہوئے بشریٰ انصاری نے کہا کہ بہروز سبزواری میری سہیلی ہے، اس کے ساتھ دُنیا بھر میں شوز کیے، میں 16 برس کی عمر میں بہت دُبلی پتلی ہوتی تھی۔