اداکاراحمد علی بٹ کودی لیجنڈ آف مولا جٹ میں کونسی کردار کی پیشکش ہوئی تھی؟جانئے

07-05-2023

(ویب ڈیسک)پاکستان کے معروف اداکار احمد علی بٹ نے دی لیجنڈ آف مولا جٹ میں ہونیوالے کردار کی پیشکش سے متعلق بیان جاری کردیا۔

اپنے ایک انٹرویو میں احمد علی بٹ نے انکشاف کیا کہ انہیں ’دی لیجنڈ آف دی مولا جٹ‘ میں فارس کی جانب سے ادا کئے گئے کردار کی پیشکش ہوئی تھی۔احمد علی بٹ کا کہنا تھا کہ وہ مولا جٹ کا حصہ اس لئے نہیں بن سکے کیونکہ وہ اُن دنوں میں پنجاب نہیں جاؤں گی کی شوٹنگ میں مصروف تھے۔  اداکار کا کہنا تھا کہ اس کردار کیلئے فارس اور میں نے آڈیشن دیا تھا ،تاہم بلال لاشاری نے بھی فارس کا انتخاب کیا کیونکہ انہوں نے اس کردار کے لئے کچھ مختلف انداز سوچ رکھا تھا جو فارس نے بخوبی نبھایا۔یاد رہے کہ احمد علی بٹ نے لیجنڈری گلوکارہ میڈم نور جہاں کے پوتے ہیں جو اپنی کامیڈی اداکاری اور بہترین میزبانی کیلئے جانے جاتے ہیں۔