ورلڈکپ،عمر اکمل کی ٹیم میں شمولیت کا معاملہ، شاہد آفریدی کا ردعمل سامنے آگیا

07-05-2023

(ویب ڈیسک)سابق کپتان قومی کرکٹ ٹیم شاہد خان آفریدی نے کہا ہے کہ بھارت میں شیڈول ورلڈ کپ 2023 میں مجھے عمر اکمل کی جگہ ٹیم میں نظرنہیں آتی۔

تفصیلات کے مطابق اپنے ایک انٹرویو میں سابق کپتان شاہد آفریدی نے مڈل آرڈر بیٹر عمر اکمل سے متعلق پوچھے گئے سوال پر کہا کہ وہ میرے پسندیدہ کھلاڑیوں میں رہا ہے لیکن اُس نے اپنی فٹنس پر دھیان نہیں دیا۔انہوں نے کہا کہ قومی ٹیم میں اسوقت عمر اکمل کی شمولیت کے حوالے سے میری سپورٹ نہیں، انہیں دیگر پلئیرز کے مقابلے اپنی فٹنس پر بہت کام کرنے کی ضرورت ہے۔ شاہد آفریدی نے آئی ایم ایف جان چھڑانے کے سوال کا بھی جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہمارے وزراء اپنے  پروٹوکولز اور لوازمات ختم کریں، ہمیں کسی کے پاس جانے کی ضرورت ہی نہیں پڑے گی، بلوچستان کو تھوڑا پاؤں پر کھڑا کرنا ہوگا جس کے بعد دنیا ہم سے مدد مانگے گی۔