شہر میں بارش،وہاب ریاض کی لوگوں پر پانی گرانے کی ویڈیو وائرل،عوام نے آڑے ہاتھوں لےلیا

07-05-2023

(ویب ڈیسک)وزیراعلیٰ کے مشیر برائے کھیل وہاب ریاض کی لوگوں پر بارش کا پانی گرانے کی ویڈیو وائرل ہوگئی ۔

وزیراعلیٰ کے مشیر برائے کھیل وہاب ریاض بارش کے بعد شاہراہوں کے دورے کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہیں جس کے باعث انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔سوشل میڈیا پر وائرل ایک ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہاب ریاض  سپیڈ میں گاڑی چلا رہے ہیں جس سے موٹر سائیکل پر جانے والے فیملی اور دیگرلوگوں  پر پانی گر رہا  ہے۔ دوسری جانب قومی کرکٹر کے اس عمل پر سوشل میڈیا صارفین نےسخت ردعمل کا اظہار کیا ہے اور طرح طرح کے تبصرے کرتے ہوئے انہیں موٹر سائیکل سواروں اور دیگر کا خیال رکھنے کی نصیحت کی ہے۔