نانگا پربت سرکرنے کی مہم، پھنسنے والے کوہ پیما آصف بھٹی بیس کیمپ پہنچ گئے

07-05-2023

(لاہور نیوز) نانگا پربت کیمپ 4 پرموسم کی خرابی کے باعث پھنسے والے کوہ پیما آصف بھٹی بیس کیمپ پہنچ گئے۔

اسلام آباد یونیورسٹی کے پروفیسر اور پاکستانی کوہ پیما آصف بھٹی گزشتہ روز نانگا پربت سر کرنے کی مہم کے دوران برف کوری کا شکار ہوکر کیمپ 4 پر 7500 میٹر کی بلندی پر پھنس گئے تھے۔کوہ پیما آصف بھٹی کو انکے آذربائیجان کے ساتھی نے بیس کیمپ تک لانے میں مدد کی۔ واضح رہے کہ 8126 میٹر بلند نانگا پربت دنیا کی نویں بلند ترین چوٹی ہے جسے گزشتہ چند روز قبل پاکستان کی خاتون کوہ پیما نائلہ کیانی سر کرتے ہوئے پہلی پاکستانی کوہ پیما بن گئی ہیں۔