آئی ایم ایف معاہدہ کے اثرات دوسرے روز ہی ختم، ڈالر کی پرواز شروع

07-05-2023

(لاہور نیوز) عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے معاہدے کے اثرات دوسرے روز ہی ختم ہوگئے، انٹربینک میں روپے کی قدر میں کمی، ڈالر کی پرواز شروع ہوگئی۔

کاروباری ہفتے کے تیسرے روز انٹر بینک میں ڈالر نے دوبارہ اڑان بھر لی، انٹر بینک میں ڈالر ایک روپیہ 97 پیسے اضافے کیساتھ 277 روپے 41 پیسے بند ہوا ہے جبکہ اوپن مارکیٹ میں ایک روپے اضافے کیساتھ 280 روپے میں فروخت ہورہاہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز آئی ایم ایف سے معاہدے کے بعد انٹربینک میں ڈالر 10 روپے 55 پیسے کم ہو کر 275 روپے 44 پیسے پربند ہوا تھا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 11 روپے سستا ہوکر 279 روپے پر بند ہوا تھا۔