سی ٹی او لاہور کا بارش کے دوران متعدد شاہراہوں کا دورہ

07-05-2023

(لاہور نیوز) سی ٹی او لاہور مستنصر فیروز نے بارش کے دوران متعدد شاہراہوں کا دورہ کیا۔

مستنصر فیروز نے ٹاؤن شپ، گرین ٹاؤن، فیروز پور روڈ کا دورہ کیا۔ سی ٹی او لاہور نے کینال روڈ، جیل روڈ، مین بلیوارڈ روڈ، کلمہ چوک کا دورہ کیا۔ انہوں نے مال روڈ، لوئر مال، سیکرٹریٹ چوک اور ایم اے او کالج چوک کا دورہ بھی کیا۔ اس موقع پر سی ٹی او لاہور کا کہنا تھا شدید بارش کے دوران وارڈنز اور واسا انتظامیہ بہترین ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں۔ شدید بارش کے باوجود کہیں ٹریفک کی روانی متاثر نہیں ہونے دی جا رہی۔ تمام لفٹرز اور بریک ڈاؤنز نشیبی سڑکوں پر موجود ہیں۔ تمام سرکل افسران واسا انتظامیہ سے مسلسل رابطے میں رہیں۔ وارڈنز بارش میں فوری کال پر شہریوں کی مدد کر رہے ہیں۔ ٹیم ورک سے شہریوں کو ٹریفک کا کوئی مسئلہ نہیں ہونے دیا جائے گا۔ سی ٹی او لاہور مستنصر فیروز نے شہریوں خصوصاً وارڈنز کو بجلی کے کھمبوں اور الیکٹرک تنصیبات سے دور رہنے کی ہدایت کر دی۔