لاہور میں بارش کے باعث مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

07-05-2023

(لاہور نیوز) لاہور میں ریکارڈ بارش سے سیلابی صورتحال پیدا ہو گئی۔ مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق ہو گئے۔

 نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی کا کہنا ہے تین لوگ کرنٹ لگنے سے، دو لوگ چھت گرنے سے اور ایک بچی ڈوبنے سے فوت ہوئی ہے۔ پچھلے کچھ گھنٹوں سے تمام ٹیم لاہور کے دورے پر تھی۔ تمام انتظامیہ رات گئے سے سڑکوں پر موجود ہے۔ 291 ملی میٹر بارش ہوئی ہے جو ریکارڈ بارش ہے۔ واسا کی ٹیم کو شاباش بنتی ہے، ساری رات محنت کی ہے۔ نگران وزیراعلیٰ پنجاب کا مزید کہنا تھا رات 9 بجے تک اگلا اسپیل آئے گا۔ کوشش ہو گی اگلا اسپیل شروع ہونے سے پہلے پانی نکال لیا جائے۔ شہر کا سیوریج کا مسئلہ بڑا اور پرانا ہے۔ ہمارا ٹارگٹ ہے جلد سے جلد لوگوں کو ریلیف فراہم کیا جائے۔ کمشنرز اور ڈی سیز فیلڈ میں موجود ہیں۔ ٹیم ورک اچھا ہو، سارے لوگ محنت کر رہے ہوں تو سب اچھا ہو جاتا ہے۔