مصری شاہ : گھر کی چھت گرنے سے میاں ، بیوی اور بیٹا جاں بحق
07-05-2023
(لاہور نیوز) مصری شاہ کے علاقے میں بارش کے باعث گھر کی چھت گرنے سے تین افراد جاں بحق ہو گئے۔
پولیس کے مطابق چھت گرنے سے میاں بیوی اور انکا ایک بیٹا جاں بحق ہو گیا۔ جاں بحق ہونے والوں میں 45 سالہ نوازش، اسکی 42 سالہ بیوی کلثوم اور 8 سالہ بیٹا اسد شامل ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ امدادی ٹیمیں موقع پر موجود ہیں اور ملبے سے تینوں افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں، چھت بوسیدہ تھی جو بارش کے باعث گر گئی، واقعہ کی قانونی کارروائی جاری ہے۔