10 گھنٹوں میں 291 ملی میٹر بارش، 30 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

07-05-2023

(ویب ڈیسک) لاہور میں بارش کا 30 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا، 10گھنٹوں کے دوران291 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

درجن سے زائد علاقوں میں200ملی میٹرسے زائد بارش ریکارڈ کی گئی۔ انتظامیہ، واسا کے تمام افسران اورسٹاف نکاسی آب کیلئے متحرک ہوگیا۔ کمشنرمحمدعلی کا کہنا ہے کہ اس سے قبل 26 جون2022 کو 256ملی میٹربارش ریکارڈ ہوئی، 2018 میں لاہور میں  288ملی میٹربارش ریکارڈ کی گئی، کمشنرمحمد علی کا کہنا تھا کہ گزشتہ30 سال میں اتنے کم وقت میں ایسی بارش نہیں ہوئی۔ ایم ڈی واسا غفران احمد کا کہنا ہے کہ سسٹم اپنی مکمل استعداد پرنکاسی آب کو ممکن بنا رہا ہے، بارش تھمنے کے چند گھنٹوں میں نشیبی علاقے کلیئرکر دیئے جائیں گے۔