رائے ونڈ : بارش کے پانی میں ڈوب کر لڑکا جاں بحق

07-05-2023

(ویب ڈیسک) لاہور کے علاقے رائے ونڈ میں خالی پلاٹ میں جمع بارش کے پانی میں ڈوب کر لڑکا جاں بحق ہوگیا۔

ریسکیوحکام کا کہنا ہے کہ متوفی کی شناخت 14 سالہ ولی محمد کے نام سے ہوئی ہے، لڑکے کی لاش نکال کرورثاء کے حوالے کردی گئی۔ لاہورمیں بارش کے باعث دو موریہ پل کے قریب مکان کی چھت گرنے سے تین افراد زخمی ہو گئے۔ ریسکیوحکام کے مطابق ملبے تلےدب کرتین افرادزخمی ہوگئے،زخمیوں کوطبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے،زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔