لاہور میں اربن فلڈ آگیا، نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی کی ٹویٹ میں تصدیق

07-05-2023

(ویب ڈیسک) لاہور میں اربن فلڈ آگیا،نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نےٹویٹ میں تصدیق کردی۔

نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ تمام کابینہ ارکان اورانتظامیہ پانی کی نکاسی کرنے کے لیے میدان میں ہیں، میں فیلڈ میں صورتحال کی بھی نگرانی کررہا ہوں اور پورے لاہورسے مسلسل اپ ڈیٹس حاصل کررہا ہوں۔ یاد رہے کہ لاہورمیں مون سون کے آغاز میں گرج چمک کے ساتھ ہونے والی بارش نے جل تھل ایک کر دیا۔ صرف 8 گھنٹے میں 255 ملی لیٹرریکارڈ توڑ بارش سے سڑکوں پرپانی کھڑا ہوگیا، نہربھی بہہ گئی ہے۔ نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے سے معاملات زندگی متاثر ہوگئے ہیں۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ 48 گھنٹوں کے دوران بارش کا سلسلہ جاری رہے گا، لاہورمیں بچوں کی واحدعلاج گاہ پانی میں ڈوب گئی، جس کے باعث مریضوں کے لواحقین کومشکلات کا سامنا ہے۔