سکولوں میں انسداد ڈینگی مہم مکمل طور پر شروع نہ ہو سکی

07-05-2023

(لاہور نیوز) مون سون سیزن شروع مگر سکولوں میں انسداد ڈینگی مہم مکمل طور پر شروع نہ ہو سکی۔

سکولوں کے سربراہان تعلیمی اداروں سے غائب ہیں۔ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی نے نوٹس لیتے ہوئے خصوصی ہدایات جاری کر دیں۔ سکول سربراہان کو ہدایت کی گئی ہے کہ موسم برسات کے پیش نظر حفاظتی اقدامات کیے جائیں ۔ سکولوں میں نکاسی آب کا بندوبست کیا جائے۔ بارش کا پانی جمع نہ ہونے دیا جائے اور الیکٹرک وائرنگ چیک کی جائے ۔ تمام ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسران سکولوں میں سربراہان کی موجودگی کو یقینی بنائیں۔