جی ایچ کیو حملہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کو بھی ملزم نامزد کرنے کا فیصلہ

07-05-2023

(ویب ڈیسک) پولیس نے 9 مئی کو جنرل ہیڈ کوارٹر (جی ایچ کیو) گیٹ اور حساس ادارے کے دفتر پر حملے کے کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کو بھی ملزم نامزد کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی کو زیر تفتیش ملزمان کے بیانات کی روشنی میں ملزم نامزد کیا جائے گا، چیئرمین پی ٹی آئی پر حملوں کی منصوبہ بندی، کارکنوں کو اکسانے اور اشتعال دلانے کا الزام عائد کیا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی نامزدگی کا فیصلہ قانونی ماہرین سےمشاورت کے بعد کیا گیا، جی ایچ کیو گیٹ اور عمارات پر حملے کے مقدمات تھانہ آر اے بازار اور تھانہ نیوٹاؤن میں درج ہیں۔ خیال رہے کہ جی ایچ کیو حملہ کیس میں 100 سے زائد ملزمان گرفتار ہیں، اب تک تین خاتون ملزمان کی نشاندہی مکمل ہو چکی ہے ، مقدمہ میں ایک ملزمہ نے عدالت سے ضمانت حاصل کر رکھی ہے ،واقعہ کا مقدمہ دہشتگردی ایکٹ کے تحت درج ہے ، مقدمے میں سابق صوبائی وزیر راجہ بشارت بھی نامزد ملزم ہیں۔