موسلا دھار بارش ، لیسکو کے 110 فیڈرز ٹرپ کر گئے

07-05-2023

(ویب ڈیسک) لاہور میں موسلا دھار بارش کے باعث لیسکو کے 110 فیڈرز ٹرپ کر گئے

فیڈرزسے بجلی کی سپلائی معطل ہو گئی، لیسکوفیلڈ سٹاف کو ہائی الرٹ کر دیا گیا۔ لیسکوترجمان کا کہنا ہے کہ شدید بارش کے باعث بجلی بحالی کے کاموں میں مشکلات کا سامنا ہے۔ ترجمان لیسکو کا کہنا ہے کہ بارش رکتے ہی بجلی کی بحالی کا کام شروع کردیا جائے گا ۔ شہری بارش کےدوران بجلی کی تنصیبات سے دور رہیں۔