پنجاب پولیس 10 سال سے مفرور تین افراد کے قاتل کو اٹلی سے گرفتار کر لائی

07-05-2023

(ویب ڈیسک) پنجاب پولیس کی خصوصی ٹیم خطرناک قاتل کو اٹلی سے گرفتار کرکے پاکستان لے آئی۔

پولیس کے مطابق ملزم 2  پولیس اہلکاروں سمیت 3 افراد کے قتل میں ملوث اور اشتہاری ملزم ہے۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ ملزم ارشد نے 2013 میں گوجرانوالہ پولیس کی زیر حراست اپنے مخالف شہاب دین کو قتل اور 2  پولیس اہلکاروں گلفان اللہ اور افتخار احمد کو فائرنگ کرکے شہید کیا تھا، واردات کے بعد ملزم 10 سال سے روپوش تھا۔ پولیس کے مطابق سپیشل آپریشن سیل اور سی آئی اے ٹیم نے ملزم کو گزشتہ سال اکتوبر میں اٹلی میں گرفتار کیا تھا جہاں قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد ملزم کو اٹلی سے پاکستان لایا گیا ہے۔ آئی جی پنجاب نے ملزم کو پاکستان لانے والی ٹیم کو شاباش دی ہے۔