سندر کے علاقے میں شہری بھرے بازار میں قتل
07-05-2023
(ویب ڈیسک) لاہور کے علاقے سندر میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے 40 سالہ شخص کو بھرے بازار میں قتل کردیا۔
پولیس کے مطابق 2 نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے نجی سوسائٹی کی مارکیٹ میں فائرنگ کرکے نامعلوم شخص کو قتل کیا اور فرار ہوگئے۔ اطلاع ملنے پر پولیس اور فرانزک ٹیم نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھا کرکے لاش پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کر دی ہے۔