پاکستان کو بھارت کے ساتھ کہیں بھی کھیلنے میں کوئی مسئلہ نہیں: عبدالرزاق

07-05-2023

(ویب ڈیسک) سابق آل راؤنڈر عبد الرزاق نے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کو بھارت سمیت کہیں بھی بھارت کے ساتھ کھیلنے میں مسئلہ نہیں ہے۔

عبدالرزاق نے کہا کہ کرکٹ جہاں بھی ہو ہم پاکستانی کرکٹ کھیلنا اور دیکھنا چاہتے ہیں، ہماری خواہش ہوتی ہے کہ فینز کرکٹ سے لطف اندوز ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ہم کرکٹ کی ترقی کے لیے ہر جگہ کھیلنے کے لیے تیار ہوتے ہیں، کرکٹ اب ایک تفریح بن چکی ہے اور پوری دنیا میں دیکھی جاتی ہے۔ سابق کرکٹر کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کا میچ سب سے زیادہ دنیا میں دیکھا جاتا ہے، صرف بھارت کی طرف سے پابندیاں لگائی جاتی ہیں پاکستان کو مسئلہ نہیں ہوتا، رکاوٹیں بھارت کھڑی کرتا ہے ہمیں تو کہیں بھی کھیلنے میں مسئلہ نہیں۔ عبدالرزاق نے مزید کہا کہ رکاوٹیں ہمیشہ صرف بھارت کی طرف سے کھڑی کی جاتی ہیں، ہم تو چاہتے ہیں کہ اگر پاکستان میں پاک بھارت میچز ہوتے تو کرکٹ کو فائدہ ہوتا، ہم تو کرکٹ کے لیے شارجہ میں بھی بھارت سے کھیلنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم ایک عرصے سے پاک بھارت کرکٹ کو مس کر رہے ہیں، پاکستان کرکٹ ٹیم کو  بھارت سمیت کہیں بھی بھارت سے کھیلنے میں مسئلہ نہیں ہے۔