چیف جسٹس کرکٹ کے معاملے پر سو موٹو نوٹس لیں: سرفراز نواز

07-05-2023

(ویب ڈیسک) سابق کرکٹر سرفراز نواز نے کہا ہے کہ کرکٹ کے معاملے میں چیف جسٹس آف پاکستان سوموٹو نوٹس لیں۔

لندن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سابق کرکٹر سرفراز نواز کا کہنا تھا کہ کرکٹ کے معاملات کورٹ میں جانے سے پاکستان کی جگ ہنسائی ہو گی، کرکٹ کے معاملات پر حکم امتناع سے معاملات بگڑیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اہم ٹورنامنٹس سے قبل پی سی بی کے چیئرمین کی تقرری پر تنازع کھڑا ہونا افسوس ناک ہے، وزیراعظم کی ہدایت کے باوجود اداروں کی کرکٹ بحال نہیں ہوسکی۔ سرفراز نواز نے کہا کہ سیٹھی صاحب نے اوورسیز کوچز کو رکھ کر غلطی کی، فاسٹ بالنگ کے حوالے سے نئے کرکٹرز کو لیکچر دینے کو تیار ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ذکاء اشرف نے پاکستان سپر لیگ شروع کی، چیئرمین تحریک انصاف پاکستان میں اداروں کی کرکٹ ختم کرکے کھیل کو تباہ کرگئے جبکہ نجم سیٹھی نے کرکٹ کے فیصلے سیاسی طور پر کئے۔