ترقیاتی کاموں میں کرپشن کا الزام، بشریٰ بی بی کو اینٹی کرپشن نے آج طلب کر لیا

07-05-2023

(ویب ڈیسک) اینٹی کرپشن اوکاڑہ نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو آج طلب کر لیا۔

ذرائع کے مطابق بشریٰ بی بی پر الزام ہے کہ انہوں نے اپنے علاقے میں ترقیاتی کاموں میں کرپشن اور من پسند ٹھیکیداروں کو غیر قانونی ٹھیکہ جات دیئے، اینٹی کرپشن اوکاڑہ کی جانب سے چیئرمین پی ٹی آئی کی اہلیہ کو آج پیش ہونے کا نوٹس جاری کیا گیا۔ اینٹی کرپشن کی طرف سے نوٹس بشریٰ بی بی کے گھر کے باہر چسپاں کیا گیا، حکام کے مطابق عدم پیروی اور غیر حاضری کی صورت میں قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔